لاہور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ سوشل وےلفےئر و بےت المال پنجاب اور سمائےل کے زےر اہتمام آج معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر سوشل وےلفےئر کمپلےکس مےں اےک رنگا رنگ تقرےب منعقد کی گئی جس مےں محکمہ سوشل وےلفےئر اور سمائےل سمےت معذور افراد کی بحالی کے لےے کام کرنے والی مختلف اےن جی اوز کے عہدےداران اور زےر کفالت وزےر علاج معذور افراد نے شرکت کی ۔ تقرےب کے انعقاد کا مقصد خصوصی افراد کو ان کی اہمےت کا احساس دلانا اور ےہ شعور عام کرنا تھا کہ وہ کسی بھی طرح نارمل افراد سے کمتر ےا بلکہ اپنی پر اعتمادی، محنت اور لگن سے ہر مےدان فتح کر سکتے ہےں۔ اس موقع پر معذور بچوں اور بچےوں نے گےت ،نغمے ،ملی ترانے اور دلچسپ تفرےحی پروگرامز پےش کر کے تقرےب کو پررونق بناےا جبکہ خصوصی افراد کی مختلف اےسوسی اےشنز کے نمائندہ افراد نے موقع کی مناسبت سے اپنے خےالات کا اظہار کےا۔ مہمان خصوصی وحےد اختر انصاری نے کہا کہ معذور افراد کو معاشرے کا فعال شہری بنانے کے لےے ان کی تعلےم و تربےت پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ےہی وجہ ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے معذور افراد کے لےے پنجاب کے تمام تعلےمی اداروں مےںعمر کی حد ، داخلہ فےس، ٹےوشن فےس، ہاسٹل فےس، ےوٹےلےٹی سمےت تمام تعلےمی اخراجات ختم کر دئےے گئے ہےں۔
اُنھےں امدادی آلات فراہم کےے جا رہے ہےں ۔ دےگر طالبعلموں کی طرح اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو اعلیٰ تعلےم کے مواقع اورمفت لےپ ٹاپ مہےا کےے جارہے ہےں۔تکنےکی شعبہ مےں دلچسپی رکھنے والے افراد کو مفت فنی تربےت اور اخوت فاﺅنڈےشن کے ذرےعے کاروبار کے آغاز کے لےے بلاسود قرض فراہم کےے جا رہے ہےں ۔ ملازمتوں کی فراہمی کے لےے محکمہ سوشل وےلفےئر کے زےرانتظام پنجاب کے 36اضلاع مےں خصوصی ضلعی سہولت مراکز قائم کےے گئے ہےں جو نہ صرف سرکاری و نےم سرکاری ملازمتوں پر بھرتےوں کے عمل کی نگرانی کر رہے ہےں بلکہ ملازمت کے حصول مےں درپےش مسائل کے تدارک اور اس سے متعلقہ معلومات کی فراہمی کی خدمات بھی سرانجام دے رہے ہےں۔