لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحرےک انصاف کی رہنما ڈاکٹر ےاسمےن راشد نے کہا کہ ملک دشمن قوتےں پاکستان کا امن تباہ کرنے کی سازشےں کر رہی ہے پاکستانی قوم نے دہشت گردی کی جنگ مےں بھاری قےمت ادا کی ہے آئے روز پاک فوج کے جوان اور عوام وطن کی خاطر اپنی جانےں قربان کر رہے ہےں ، کرپٹ اور بد دےانت ٹولہ کو صرف اپنی چوری چھپانے کی فکر پڑی ہوئی ہے ، نواز شرےف جتنا مرضی رو نا دھونا کر لےں انہےں تےس ہزار کروڑ کا حساب دےنا ہوگا۔