مکئی کی روٹی ،سرسوں کا ساگ اور گھی شکر

مکئی کی روٹی ،سرسوں کا ساگ اور گھی شکر
اجزاء برائے مکئی کی روٹی
مکئی کا آٹا دو کپ چائے کے ۔دودھ گرم آدھا کپ ۔اصلی گھی برائے فرائنگ ۔جنگلی پودینہ آدھا چائے کا چمچ ۔گرم پانی حسب ضرورت ۔اجزاء سرسوں کا ساگ: سرسوں ایک کلو کاٹ لیں ۔پالک آدھا کلو کاٹ لیں ۔بھتوا دو پچاس گرام ۔ہری مرچ دس یا بارہ کاٹ لیں ۔ادرک پچاس گرام کاٹ لیں ۔نمک ایک چائے کا چمچ ۔گھی یا مکھن ایک کھانے کا چمچ ۔گندم کا آٹا ڈیڑھ کھانے کا چمچ ۔برائون شکر تھوڑی سی ۔شکر تین چائے کے چمچ۔ترکیب برائے مکئی کی روٹی۔مکئی کے آٹے میں دودھ نمک اور جنگلی پودینہ ملا کر اسے پانی کے ساتھ گوندھ لیں اس وقت تک گوندھیں جب تک نرم ہوجائے اب ایک چھوٹا سا پیڑا بنا کر اسے بیل لیں اور گول روٹی کی شکل دے دیں اگرضرورت ہو تو تھوڑا سا آٹا ملا دیں ایک گرم توے پر گھی استعمال کرتے ہوئے دونوں طرف سے روٹی کو پکائیں حتی کہ اس پر ہلکے گلابی دھبے نمودار ہونے لگیں گرم گرم گھی شکر کیساتھ سرو کریں ۔ترکیب برائے سرسوں کا ساگ :سرسوں ،بتھو اور پالک کو اچھی طرح دھو کر پریشر ککر میں ڈال دیں اس میں ہری مرچ ،ادرک ،برائون شکر ،نمک اور آدھا کپ پانی ملا دیں ۔تیز آنچ پر دس منٹ تک پریشر ککر کریں اور پھر 45منٹ ہلکی آنچ پر پریشر ککر کھول کر ساگ کو باریک پیس لیں یا باریک گرائنڈ کر لیں اب اس میں گندم کا اٹا ملا کر دھیمی آنچ پر دس منٹ پکائیں ۔فرائنگ پین میں گھی گرم کر یں اسے ساگ میں ڈال دیں اگر نمک مرچ کم محسوس ہو تو مزید شامل کر سکتی ہیں ساگ کو مکھن لگی مکئی کی روٹی کچی پیاز اور ہری مرچوں کی چٹنی کیساتھ سرو کریں ۔گھی شکر :کسی برتن میں دو کھانے کا چمچ گھی گرم کریں اور اس میں تین کھانے کے چمچ شکر ملا دیں اسے اچھی طرح چلائیں اور گرما گرم مکئی کی روٹی کیساتھ سرو کریں ۔
۔۔۔۔
ساگ والا گوشت
اجزاء :بکرے کا گوشت ساٹھ گرام ۔پالک پانچ سو گرام ۔نمک حسب ذائقہ ۔ہری مرچ پانچ عدد۔لہسن کے جوے چھ یا آٹھ عدد چوپ کرکے ۔ادرک ایک انچ کا ٹکڑا قاشوں میں ۔تیز پات دو عدد ۔گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ ۔ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ ۔لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ ۔زیرہ ایک چائے کا چمچ۔سرخ مرچ پائوڈر ایک چائے کا چمچ ۔پیاز ایک کپ لچھوں کی شکل میں ۔کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ۔کرکیب :گوشت کو صاف کرکے دھوئیں اور ڈیڑھ انچ کی بوٹیاں بنا لیں پالک کو صاف کر کے ڈنڈیاں علیحدہ کردیں اور ایک منٹ کے لئے نمک ملے ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر نکالیں اور پانی نتھار کر ہری مرچوں کیساتھ ہلکا سا گرائنڈ کر لیں ۔ایک برتن میں تیل گرم کر کے تیز پات ڈالیں اور پھر گرم مصالحہ اور زیرہ بھی شامل کر لیں ۔زیرے کا رنگ تبدیل ہونے لگے تو اس میں پیاز ڈالیں اور ہلکی سنہری ہونے پر چوپ کیا ہوا لہسن بھی شامل کر لیں ۔ادرک ،لہسن کا پیسٹ ،سرخ مرچ پائوڈر اور گوشت ڈال کر تیز آنچ پر بھون کر اتار لیں اور چھڑک کر گرم گرم تناول گرمائیں یاد رہے کہ گرم مصالحہ چھوٹی الائچیاں اور دو بڑی الائچیوں اور ایک ٹکڑا دار چینی پر مشتمل ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔
چکن مکھنی ہانڈی
اجزاء چکن بوٹی آدھا کلو بون لیس۔پیاز دو عدد کچی، پسی ہوئی۔ہری مرچ چھ عددکچلی ہوئی۔فریش کریم ایک پیکٹ۔تیل آدھی پیالی۔گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ پسا ہوا۔ہلدی ایک چائے کا چمچ
لال مرچ ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی۔ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ۔مکھن دو کھانے کے چمچ۔نمک حسب ذائقہ۔ایک ہانڈی میں تیل گرم کرکے کچی پسی ہوئی پیاز ہلکی گلابی کرلیں۔
اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ، نمک، ہلدی اور پسی لال مرچ ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور چکن بوٹی میں ڈال دیں۔جب چکن کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں پسا گرم مصالحہ، کچلی ہوئی ہری مرچ، فریش کریم اور مکھن ڈال کر دس منٹ دَم پر رکھ دیں۔مزے دار چکن مکھنی ہانڈی سادے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پالک گوبھی چکن
اجزائ:چکن آدھا کلو بون لیس۔پیاز دو عددباریک کٹی ہوئی۔ہلدی ایک چائے کا چمچ۔لال مرچ ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی۔ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ۔نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت۔پھول گوبھی ایک عدد۔پالک آدھا کلو باریک کٹی ہوئی۔ادرک دو کھانے کے چمچ باریک کٹی ہوئی۔ہری مرچ آٹھ عدد لمبی باریک کٹی ہوئی۔مکھن ایک کھانے کا چمچ
ہرا دھنیا ایک گٹھی باریک کٹا ہوا۔ایک دیگچی میں چکن، پیاز، ہلدی، لال مرچ، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک اور تیل ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔اب پالک دھوکر ایک چٹکی ہلدی کے ساتھ بھگو دیں پھر ایک دیگچی میں ڈال کر اس کا اپنا پانی خشک کریں اور چوپر میں پیس لیں۔جب چکن کا پانی خشک ہونے لگے تو اس میں پھول گوبھی اور پالک ڈال کر ہلکا سا بھون کر دَم پر رکھیں۔پانچ منٹ کے بعد ادرک، ہری مرچ اور مکھن شامل کر دیں۔آخر میں ہرا دھنیا ڈال کر گرم گرم سادے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھنا اور بھرا ہوا چکن
اجزائ:چکن ڈیڑھ کلو۔ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ۔زیرہ ڈیڑھ چائے کا چمچ۔لال مرچ پیسٹ ایک چائے کا چمچ۔دھنیا ایک کھانے کا چمچ پسا ہوا۔خشخاش چار کھانے کے چمچ بھیگی اور پسی ہوئی۔کچری پاؤڈر دو کھانے کے چمچ۔ادرک آدھے انچ کا ٹکڑا۔پیاز دو عدد۔لہسن چھ جوئے۔مونگ پھلی ایک چوتھائی کپ۔کشمیری مرچ پیسٹ ایک کھانے کا چمچ۔نمک حسب ذائقہ۔آئل حسبِ ضرورت
:کشمیری دم آلو۔آلو آدھا کلوچھوٹے، ثابت۔خشخاش تین چائے کے چمچ۔ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ۔ثابت دھنیا تین چائے کے چمچ۔ثابت لال مرچ چار عدد۔تیز پتے دو عدد
ٹماٹو پیوری ایک تہائی کپ۔ہرا دھنیا حسبِ ضرورت۔سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ۔ہلدی ایک چائے کا چمچ۔گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ پسا ہوا۔الائچی تین عدد۔دار چینی ایک ٹکڑا۔تازہ دہی ایک کپ۔تیل حسب ضرورت۔نمک حسب ذائقہ۔ثابت بھنا اور بھرا ہوا چکن:ایک فرائنگ پین میں لہسن کے جوئے، مونگ پھلی، زیرہ اور ثابت دھنیا بھون لیں جیسے ہی خوشبو آنے لگے اسے چولہے سے اتار لیں۔
پیاز کا چھلکا اتار کر چولہے پر رکھ کر بھون لیں۔خشخاش کو ایک الگ پین میں شامل کرکے اس کا پانی خشک کرلیں اور تین کھانے کے چمچ آئل میں بھون لیں۔اب تمام بھونے ہوئے اجزائ￿ (لہسن، مونگ پھلی، زیرہ، ثابت دھنیا، پیاز، خشخاش) بلینڈر میں شامل کرکے آئل اور تھوڑے سے پانی کے ساتھ بلینڈ کرکے اس کا پیسٹ بنالیں۔ایک الگ پیالے میں کچری پاؤڈر، پسا ہوا دھنیا، آئل اور تھوڑا سا پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔اب ایک پیالے میں پانی ڈال کر چکن کو اچھی طرح دھولیں اور اسے نمک لگا کر دس سے پندرہ منٹ کیلئے چھوڑ دیں۔اب پیسٹ کا کچھ حصہ چکن کے اوپر لگا دیں اور باقی پیسٹ میں کشمیری مرچ پیسٹ اور لال مرچ پاؤڈر پیسٹ کو شامل کرکے مکس کردیں اور اسے چکن کے اندر بھر دیں اور اسے کچھ دیر کیلئے چھوڑ دیں۔پھر چکن کی ٹانگوں کو دھاگے کی مدد سے باندھ دیں اور بقیہ بچے ہوئے پیسٹ کو چکن کے ارد گرد رکھ کر اوون میں چالیس سے پینتالیس منٹ کے لئے بیک کر لیں۔کشمیری دم آلو:ایک پین میں تھوڑا سا تیل گرم کریں اور اس میں ثابت آلوؤں کو چھلے کے ساتھ ہلکا براؤن کرکے نکال لیں۔
پھر ان آلوؤں کو دو دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔اب پیاز کو پین میں ڈال کر گولڈن براؤن کر لیں۔اب اس میں خشخاش، ثابت لال مرچ، ثابت دھنیا اور سفید زیرہ ڈال کر اچھی طرح بھون کر پیسٹ بنالیں۔
اب ایک الگ پین میں تیل گرم کرکے تیز پتہ، دار چینی، الائچی اور تیار شدہ پیسٹ ڈال کر بھون لیں جب بھن جائے تو اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، ہلدی اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
جب یہ تمام آمیزہ بھن جائے تو اس میں ٹماٹو پیوری اور تھوڑا تھوڑا کرکے دہی بھی اس میں شامل کرکے بھون لیں۔پھر اس میں آلو شامل کر دیں اور اچھی طرح مکس کر دیں۔پھر اسے ڈھکن سے ڈھانپ کر پکنے کیلئے رکھ دیں۔جب دم آلو تیار ہوجائیں تو انہیں بھنے ہوئے چکن میں شامل کردیں۔آخر میں ہرے دھنیے سے گارنش کرکے سرو کریں۔

ای پیپر دی نیشن