ملک افضل کھوکھر کی رہنما مسلم لیگ ن میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنماءمیاں حمزہ شہبازشریف نے ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر سے اپنے دفتر میں ملاقات کی ،اور ان کو حلقہ میں تعمیروترقی کے ریکارڈ منصوبہ جات کی تکمیل پر مبارکباد دی ،ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ عوام کوسبز باغ دکھانے والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہوچکا ہے ،ملک میں کرپشن ،لسانیت فرقہ واریت اور عوام کے کے استحصال کی سیاست کرنے والوں کی باقیات عوام 2018ءکے الیکشن میں ختم کردیں گے ،پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کیلئے نوازشریف قوم کی آخری امید ہیں۔
پاک فوج نے دہشتگردی کے عزائم خاک میں ملا دئیے: شہزاد نذیر سندھو
رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنماءچیئرمین یونین کونسل سلطانکے چودھری شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کو اندھی غار میں پھینکنے کا وقت آگیا ہے ،دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں،فورسز نے مو¿ثر کارروائی کرکے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دئےے ہیں، داخلی انتشار ہمارے لئے تباہی کا راستہ بن سکتا ہے ،دشمن پاکستان کی اقتصادی ترقی کے سفر کو کریش کرنا چاہتا ہے ،عمران نیازی اورنج لائن میٹرٹرین منصوبہ میں تاخیر کے ذمہ دار ہیں۔
عوام شریف برادران پر بھرپور
اعتماد کرتے ہیں: شبیر احمد عثمانی
کاہنہ (نامہ نگار ) وزیراعلیٰ سپیشل ٹیم کے ممبر شبیر احمد عثمانی نے کہا ہے کہ عوام اپنے قائدین نواز شریف اور شہباز شریف پر بھر پور اعتماد کرتے ہیںتوانائی ،صحت ،تعلیم ،زراعت ،صنعت وتجارت سمیت تمام شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ خیبر پختونخوامیں عوام تحریک انصاف کی خراب کارکردگی اور مالی بے قائدگیوں کی وجہ سے شرمندی کا شکار ہے ن لیگ کی حکومت عوامی خدمات کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہے لاہور کی میٹرو بس کو جنگلا بس کہنے والے اپنے صوبے میں جنگلا بس کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔
فیروز والہ: نہر میں گندگی سے
تعفن، شہری سراپا احتجاج
فیروزوالہ(نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی پر نہر میں صفائی نہ ہونے کے باعث نہر کا گندا پانی بدبو پھیل رہا ہے جس کے باعث نہر کے کنارے واقع آبادیوں کو مکینوں کو مشکلات کا سامنا، گزرنے والے افراد سخت پریشان ہیں۔ محکمہ انہارنے صفائی کے بہانے لاکھوں روپے خورد برد کرلیے ہیں مگر نہر کی صفائی نہ کروائی ہے، اعلیٰ حکام فوری طور پر نوٹس لے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...