ارمچی(آئی این پی) چین کے شمال مغربی خود مختار ریجن سنکیانگ یغورسے غربت کے خاتمے کے لیے مرکزی حکومت 7ارب یوآن (ایک ارب امریکی ڈالر) مخصوص کرے گی۔ علاقائی محکمہ خزانہ کے مطابق آئندہ سال ان مختص کی گئی رقوم میں سے چار ارب یوآن غربت کی وجوہات ختم کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے جبکہ 760ملین یوآن نسلی اقلیتوں کی ترقی کے لیے خاص طور پر استعمال ہوں گے۔
سنکیانگ ، غربت کے خاتمے کیلئے چینی حکومت ایک ارب ڈالرخرچ کرے گی
Dec 04, 2017