سانولی رنگت کے لئے
چنے کی دال بھگو کر پیس لیں اس کو دودھ میں حل کر کے لیپ سا بنا لیں اور پندرہ منٹ تک چہرے پر لگا لیں پھر تازہ پانی سے دھو لیں روزانہ اسے چہرے پر لگا لیں کچھ دن میں چہرہ صاف ستھرا ہوجائیگا ۔سرسوں کی کھل میں سنگترے اور لیموں کے چھلکے ملا کر ابٹن بنا لیں روزانہ چہرے پر لگائیں سانولا پن دور ہوجائے گا ۔بادام ،ہلدی اور چاول پیس کر ان میں تھوڑا سا دودھ شامل کریں پھر یہ ماسک چہرے پر لگا لیں بیس منٹ کے بعد دھو لیں چند دن میں فرق محسوس ہو گا ۔جلد کی صفائی کے لئے ایک ابٹن ۔جلد کی صفائی کے لئے ایک مفید اور آزمودہ ابٹن : چنبیلی کی کلی ایک کپ ۔بیسن ایک کپ ۔ہلدی پسی ہوئی دو بڑے چمچ ۔دار چینی پسی ہوئی ایک چمچ۔ترکیب :ان سب اجزاء کو ملا لیں اور ایک پیالے میں اس مکسچر کا ایک بڑا چمچ لیں اور اس میں چند قطرے لیموں اور پانی ملا کر استعمال کریں ۔چند دن استعمال کے بعد آپ کا رنگ صاف ہوجائیگا ۔