نگران وزیراعظم کی قبل ازوقت تلاش ناقابل فہم ہے: اویس نورانی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کی قبل از وقت تلاش سمجھ سے بالاتر ہے۔ سیاسی و مذہبی ہیجان کا بڑھتا رحجان انتہائی خطرناک ہے۔ پاک افغان سرحد کی سخت نگرانی کی ضرورت ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت نفرت انگیز تقریریں روکی جائیں۔ سیاسی و مذہبی ماحول میں بدتمیزی کا پھیلتا کلچر خطرناک رخ اختیار کر سکتا ہے۔ عدم برداشت کا مائنڈ سیٹ تبدیل کئے بغیر شدت پسندی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ ہماری منزل اسلام آباد نہیں اسلام ہے۔رحمت عالم کی تعلیمات امن کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی کے کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ بعض قوتیں اہل سنت میں انتہا پسندی پیدا کر کے اپنے مقاصد پورے کرنا چاہتی ہیں۔ دہشت گردی و انتہا پسندی کے توڑ کے لئے قومی بیانیہ مرتب کیا جائے۔ تبلیغ اسلام کے لئے صوفیاءکا طرز عمل اختیار کرنا ہو گا۔ نظریات کا مقابلہ طاقت کی بجائے نظریات سے کرنے کی روش اپنانا ہو گی۔ جے یو پی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے کبھی تشدد، بدامنی، جلا¶ گھیرا¶ اور بدزبانی کا راستہ اختیار نہیں کیا۔

ای پیپر دی نیشن