ایشیز سیریز‘ ڈے اینڈ نائٹ میچ، انگلینڈمشکلات کا شکار

ایڈیلیڈ (آئی این پی) ایشز کی تاریخ کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں انگلش کر کٹ ٹیم مشکلات کا شکار۔میزبان آسٹریلیا نے شین مارش کی شاندار سنچری کی بدولت اپنی پہلی اننگز8وکٹوں کے نقصان پر442رنز پر ڈکلیئر کر دی۔آسٹریلیا کی جانب سے شین مارش 15چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے126رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،جبکہ دیگر بلے بازوں میں ٹیم پین57، پٹ کمنز44،ہینڈز کومب36 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،جواب میں انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر29رنز بنا لئے ہیں، سٹون مین 18رنز بنا کر آوٹ ہوئے، الیسٹرکک 11 اور وینس بغیر کوئی رنز بنائے وکٹ پر موجود ہیں،انگلینڈ کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 413رنز درکار ہیں اور اسکی9وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ دوسرے روزبارش کی وجہ سے میچ کو قبل از وقت ختم کر دیا گیا ۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے ایشز کی تاریخ کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں آسٹریلیا نے اپنے پہلے دن کے سکور4وکٹوں کے نقصان پر209رنز اننگز کا آغاز کیا توہینڈزکومب 36 اور مارش 20 رنز کے انفرادی اسکور پر کھیل رہے تھے۔دوسرے دن کے کھیل کے آغاز میں ہی ہینڈز کومب36رنز پر سٹورٹ براڈ کی گیند پر ایل بی ڈلیو آوٹ ہو گئے۔نئے آنے والے کھلاڑی ٹم پین نے شین مارش کیساتھ مل کر پانچویں وکٹ کیلئے85رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کا سکور294رنز تک پہنچا دیا،ٹم پین57رنز بنا کر اوورٹن کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔نئے آنے والے کھلاڑی مچل سٹارک بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور6رنز بنا کرسٹورٹ براڈ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے ۔پٹ کممنز اور شین مارش نے آٹھویں وکٹ کیلئے99رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کا سکور410رنز تک پہنچادیا۔ پٹ کمنز44رنز بنا کر اوورٹن کی گیندپرکیچ آوٹ ہوئے۔آسٹریلیا نے 8وکٹوں کے نقصان پر442رنز پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی۔آسٹریلیا کی جانب سے شین مارش نے شاندار سنچری سکور کی۔شین مارش نے15چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے126رنز بنا کر اور ناتھن لیون بھی10رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میںاوورٹن نے3،سٹورٹ براڈ نے2،جیمز اینڈرسن اورکرس ووکس نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔جواب میں انگلینڈ کی جانب سے الیسٹرکک اور سٹون مین نے اننگز کا آغاز کیا اور انگلینڈ کو29رنز کا اوپننگ سٹینڈ مہیا کیا۔29رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی پہلی وکٹ گری جب سٹون مین 18رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر ایل بی ڈلیو آوٹ ہوئے بارش کی وجہ سے میچ کو قبل از وقت ہی ختم کر دیا گیا۔دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر29رنز بنا لئے ہیں، الیسٹرکک11اوروینس بغیر کوئی رنز بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔انگلینڈ کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 413رنز درکار ہیں اور اسکی9وکٹیں ابھی باقی ہیں۔یاد رہے کہ آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

ای پیپر دی نیشن