ریفریشر کورس سے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا ڈی ایس پی پٹرولنگ وہاڑی وسیم اعجاز

Dec 04, 2017

ماچھیوال (نامہ نگار) پنجاب ہائی وے پٹرول ضلع وہاڑی میں پٹرولنگ پوسٹس کے تمام عملہ کے لیے پیشی وارانہ مہارت میں نکھار لانے کے لیے سات روزہ ریفریشر کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام اہلکاروں کو فرسٹ ایڈ ، ویپن ہینڈلنگ ، موک ایکر سائز ، ریکارڈ مینجمنٹ ، اور ٹریفک مینجمنٹ کے بارے میں لیکچرز اور تربیت دی جارہی ہے ڈی ایس پی پٹرولنگ وہاڑی وسیم اعجاز نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ کورس کا مقصد اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیت میں مزید نکھار لانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تربیت یافتہ سٹاف کی زیر نگرانی تمام ضلع کی پوسٹس کے عملہ کو ٹریننگ دی جا رہی ہے کہ کسی ایمر جنسی کی صورت میں کیا حکمت عملی اختیار کی جائیگی ، دشمن کے مقابلہ کے لیے خود کو کیسے ہر وقت تیار رکھنا ہے کورس میںضلع بھر کی پوسٹس کے عملہ نے شر کت کی ۔ 

مزیدخبریں