کویت سٹی(آئی این پی ) سائبر کرائم بیورو نے دوست کی شکایت پر واٹس ایپ کے ذریعے تضحیک آمیز پیغام بھیجنے والی خاتون پر 3 ہزار دینار کا جرمانہ عائد کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق کویتی عدالت نے یہ سزا خاتون کو سائبر کرائم بیورو کی جاب سے عائد کیئے گئے ایک مقدمے میں سنائی جو کہ خاتون پر اپنی دوست کو تحقیر آمیز پیغامات بھیجنے کے سبب درج کیا گیا تھا.سائبر کرائم بیورو نے کہا کہ مذکورہ خاتون کی دوست نے شکایت درج کرائی تھی کہ واٹس ایپ پر ذلت آمیز پیغامات بھیجے گئے ہیں جس سے میری عزت نفس کو ٹھیس پہنچی ہے اور دل آزاری ہوئی ہے.
کویت، واٹس ایپ پر تضحیک آمیز پیغامات بھیجنے پر خاتون کو 3 ہزار دینار کا جرمانہ
Dec 04, 2017