اسلام آباد /لودھراں:سابق وزیراعظم وسینئروائس چیئرمین پیپلزپارٹی سیدیوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ جو بچے گاوہی 2018کاالیکشن لڑےگ.سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے مجھے آوٹ کردیاتھااب نوازشریف کوآوٹ کردیاگیاہے ۔جاوید ہاشمی کے کسی بھی جماعت میں جانے سے جنوبی پنجاب کی سیاست پرکوئی اثرنہیں پڑیگا. پیپلزپارٹی اقتدارمیں آکرتاجر برادری کی فلاح و بہبودکیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے گی۔گزشتہ روز انجمن تاجران گول مارکیٹ ممتازآبادکی تقریب سے خطاب اورلودھراں میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہو ئے ان کا کہناتھا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اورپیپلز پارٹی تاجروں سمیت کسانوں مزدوروں اور عوام کے حقوق کی واحد ضامن ومحافظ جماعت ہے۔تاجربرادری کے کندھوں پرسوارہوکراقتدارمیںآنیوالےموجودہ حکمرانوںنےبینک ٹرانزیکشن پراعشاریہ چھ فیصدٹیکس لگاکرتاجروں اورعوام کےساتھ ظلم کیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔