اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب اور زلفی بخاری کے معاملے پر چیف جسٹس کے ریمارکس پر شکوہ کردیا۔ پیر کو اپنے انٹرویو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بارے میں جو کہا انہیں دیکھنا چاہیے تھا کہ وہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔ پاکپتن معاملہ پر پولیس افسر کا تبادلہ آئی جی پنجاب نے کیا، وزیراعلیٰ نے نہیں جبکہ زلفی بخاری سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر بھی دکھ ہوا۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے چیف جسٹس سے ایک شکایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ یہ اقربا پروری ہورہی ہے حالانکہ میں نے کے پی میں اپنے کسی رشتے دار کو نہیں لگایا اور کوئی مداخلت نہیں کی۔ میں نے کبھی اقربا پروری نہیں کی، چیف جسٹس کی عزت کرتا ہوں لیکن ان چیزوں پر افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے بننے چاہئیں اور بورڈز بننے چاہئیں جو اداروں کو آزادانہ طور پر چلائیں۔
شکوہ
عثمان بزدار، زلفی بخاری سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر دکھ ہوا: وزیراعظم
Dec 04, 2018