اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اداروں میں عوام کے مسائل حل نہ ہونے کے سوال کے جواب میں بتایا کہ نوائے وقت کی ایڈیٹر رمیزہ نظامی نے مجھے بتایا کہ کچھ دن پہلے لاہور میں کسی شخص کی طرف سے اپنے اہل خانہ سے ظلم و زیادتی کی اطلاع ملی تو میں نے یہ بات وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے نوٹس میں لائی جس پر 45 منٹ کے اندر کارروائی ہوئی اور متعلقہ افراد کی دادرسی کی گئی۔ یوں یہ کہنا درست نہیں کہ عوام کے مسائل کو سننے والا کوئی نہیں، لوگ موجود ہیں اور ادارے اپنا کام قانون کے مطابق کررہے ہیں۔
ایڈیٹر نوائے وقت