لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزےراعظم کے 100 روزہ پلان کے اہداف پورے کرےںگے۔ عوام کی خدمت کے وعدے پر آئے ہےں، وعدے نبھائےںگے۔ پنجاب حکومت درست سمت مےں کام کررہی ہے۔ لائےوسٹاک مےں وزےراعظم کے وژن کے مطابق تبدےلےاں لائےں گے۔ متعدد نئے قوانےن اور ترامےم100روزہ پلان پر عمل درآمد کا حصہ ہےں۔ وزےراعظم کے وژن کے مطابق کام کررہے ہےں اور پنجاب کے بار ے مےں ان کی مخلصانہ رہنمائی پر مشکور ہےں۔ مےں اور مےری ٹےم دن رات کام کرکے عوام کی فلاح وبہبود کے نئے رےکارڈ بنائےںگے۔ عثمان بزدار نے ان خیالات کا اظہار وفودسے ملاقات میں کیا۔ وزیراعلیٰ نے لوگوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے ازالے کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو تحرےک انصاف کی حکومت سے بہت سی توقعات ہےں،انہےں پورا کرےںگے۔ ہماری توجہ کا محورپنجاب کا عام آدمی ہے اور ہمارا ہر قدم کمزور لوگوں کو طاقتور بنانے کیلئے اٹھ رہا ہے۔ عام آدمی کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا مقصد ہے اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کےلئے اہداف مقرر کر لئے گئے ہیں۔ حکومت اپنے اہداف کے حصول کے ساتھ نئے پاکستان کے مقاصد بھی پورے کرے گی۔ نئے پاکستان کےلئے مل کر آگے بڑھنا اور نیک نیتی کے ساتھ ملک کی خدمت کرنی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت ملک کو فلاحی ریاست بنانے کےلئے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت 100 روزہ پلان کے مطابق اہداف کے حصول کی جانب سے تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ پنجاب حکومت کی نئی صنعتی پالیسی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کرے گی۔ صنعتیں لگنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور سرمایہ کاری بڑھے گی اور انڈسٹری کی ترقی سے معاشی استحکام آئے گا۔ صنعت کے فروغ کیلئے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔ صوبے کے مختلف حصوں میں سپیشل اکنامک زون قائم کئے جائیں گے۔ ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن کو نئی جہت دیں گے۔ عمران خان پاکستان کے عوام کی امیدوں کا محور ہیں۔وہ قوم کو حقیقی منزل تک لے کر جائیں گے۔قوم عمران خان کو انقلابی رہنما کے طورپرےاد رکھے گی۔
عثمان بزدار