مشترکہ مفادات کونسل کمیٹی کا اجلاس آج طلب ،اٹارنی جنرل صدارت کرینگے

اسلام آباد(آن لائن)اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے پانی کی تقسیم پر صوبوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشترکہ مفادات کونسل کی قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس آج ( منگل کو) طلب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے پانی کی تقسیم پر صوبوں کے تحفظات کا نوٹس لیتے ہوئے مشترکہ مفادات کونسل کی قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس آج ( منگل کو) طلب کر لیا ۔ اجلاس میں چاروں وزراءاعلی کو بھی ذاتی حیثیت میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے ۔ کمیٹی میں اجلاس کی صدارت اٹارنی جنرل آف پاکستان کریں گے جس میں سندھ و بلوچستان پانی کی تقسیم کے معاملے پر اپنے اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے ۔
مشترکہ مفادات کونسل

ای پیپر دی نیشن