گورنر ہاﺅس سندھ سے چھیڑ چھاڑ کرنے نہیں دیں گے : سعید غنی

Dec 04, 2018

کراچی (صباح نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ انوکھا لاڈلا تاریخی ورثہ مسمار کرنے کے چکر میں ہے،گورنر ہاﺅس سندھ سے چھیڑ چھاڑ کرنے نہیں دیں گے، عمران خان بنی گالا محل کو یونیورسٹی بنائیں ۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ گورنر ہاﺅس لاہور کا تاریخی پس منظر ہے، عمران حکومت صرف بیچنے اور توڑنے تک محدود ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت صرف بیچنے اور توڑنے تک محدود ہے، ہرہڑ ہاتھ میں آنے سے چوہا حکیم نہیں بن سکتا ۔سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ گورنر ہاﺅس سندھ سے چھیڑ چھاڑ کرنے نہیں دیں گے، عمران خان بنی گالا محل کو یونیورسٹی بنائیں، ریلو کٹے وزیر بنائے جائیں تو ملک کا حشر نشر ہی ہوگا۔
سعید غنی

مزیدخبریں