نئی دہلی (آئی این پی )پاکستان دشمنی میں بھارتی ٹی وی چینل اندھا ہوگیا، بغیر تصدیق سدھو کے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کی خبر لادی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارتی شہریوں نے ہی اپنے چینل کے ڈھول کا پول کھول دیا۔دروغ گوئی کی ہنڈیا بیچ چوراہے پر پھوٹنے اور سچائی سامنے آنے پر بھارتی چینل نے اپنا ٹوئٹ ہی ہٹادیا۔بھارتی ریاست راجستھان میں نوجوت سنگھ سدھو کی ریلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔سدھو خاموشی سے کھڑے دیکھتے رہے۔بھارتی ٹی وی چینل نے اپنے منہ میاں مٹھو بن کر پہلے ٹوئٹ مارا اور پھر چسکا، چٹخارہ لے کر خبر چلادی لیکن یہ سب جھوٹ تھا،جعلی خبر تھی۔
جعلی خبر
پاکستان دشمنی، بھارتی چینل نے بغیر تصدیق سدھو کے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کی خبر چلا دی، شہریوں نے ٹوئٹر پر پول کھول دیا
Dec 04, 2018