56 کمپنیاں بند کرنی ہیں یا نہیں‘ پنجاب حکومت 9 دسمبر کو آگاہ کرے : لاہور ہائیکورٹ

لاہور ( وقا ئع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے صوبائی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات میاں محمود الرشید کو حکم دیا ہے کہ پنجاب حکومت کی 56کمپنیاں بند کرنی ہیں یا نہیں اس حوالہ سے7 دسمبر کو معاملہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش کریں اور کابینہ کے حتمی فیصلہ کے بعد 9دسمبر کو عدالت کو اس حوالہ سے آگاہ کریں اس کے بعد عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے موجودہ صوبائی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات میاں محمود الرشیدکے وکیل ایڈووکیٹ شیراز ذکاءکی جانب سے پنجاب حکومت کی 56 کمپنیوں کو بند کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے مﺅقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت کی 56 کمپنیوں میں کرپشن اور نا اہلیاں سامنے آ چکی ہیں لہذا عدالت ان کمپنیوں کو بند کرنے کا حکم جاری کرے۔ درخواست میاں محمود الرشید کی جانب سے (ن) لیگ کی حکومت کے دور میں دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے پنجاب کے صوبائی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات میاں محمود الرشید کو حکم دیا ہے کہ پنجاب حکومت کی 56کمپنیاں بند کرنی ہیں یا نہیں اس حوالہ سے 7 دسمبر کو معاملہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش کریں اور کابینہ کے حتمی فیصلہ کے بعد 9دسمبر کو عدالت کو آگاہ کیا جائے اس کے بعد عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی۔
لاہور ہائیکورٹ

ای پیپر دی نیشن