اسلام آباد (اے پی پی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا کہ نفرت انگیز مواد کے تدارک اور ای کامرس کے فروغ کیلئے فیس بک سے تعاون چاہتے ہیں نفرت اور تشدد پھیلانے والے مواد کے تدارک کے حوالہ سے ہم مشترکہ خیالات رکھتے ہیں ہم آزادی اظہار رائے پہ پختہ یقین رکھتے ہیں ہماے لئے صرف ناموس رسالت کے منافی اور نفرت پھیلانے والا مواد تشویش کا باعث ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں فیس بک پبلک پالیسی کے نائب صدر سائمن ملز سے ملاقات کے دوران کیا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ نفرت انگیز مواد کے تدارک اور ای کامرس فروغ کیلئے فیس بک سے تعاون چاہتے ہیں انہوں نے پاکستان میں تجارتی سرگرمیوں کے فرروغ کیلئے فیس کے ساتھ باقاعدہ تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ نفرت اور تشدد پھیلانے والے مواد کے تدارک کے حوالہ سے ہم مشترکہ خیالات رکھتے ہیں ہم آزادی اظہار رائے پر پختہ یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے صرف ناموس رسالت کے منافی اور نفرت پھیلانے والا مواد تشویش کا باعث ہے نفرت انگیز مواد پھیلانے والے ذرائع کی نشاندہی کیلئے تعاون کے خواہاں ہیں سائمن ملز نے کہا کہ نفرت پھیلانے والے مواد کے خلاف ہمارے قواعد بڑے واضح ہیں اور پاکستان سمیت عالمی سطح پر اس طرح کے مواد کے تدارک کیلئے پرعزم ہیں وزیر اطلاعات نے پاکستان میں فیس بک کے آپریشنل یونٹ کے قیام کی تجویز دی اور کہا کہ ہم ان کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے سائمن ملز نے پاکستان میں رابطے حصہ داری اور ترقی میں چھوٹے کاروباروں اور ڈویلپرز سمیت کمیونٹی کی مدد کیلئے فیس بک کے عزم کا اعادہ کیا اس سے پہلے رواں سال فیس بک دنیا بھر میں 20 ہزار خواتین انٹرپرینیورز کو تربیت دینے کیلئے پرعزم ہے جن میں سے 150 خواتین اور امپاورمنٹ سنٹر پاکستان میں ہیں اور فیس بک یونیورسل سروس فنڈ کمپنی کے تعاون سے یہ منصوبہ کر رہا ہے اور اس کے ڈویلپرز سرکلز نے اسلام آباد، لاہور، ساہیوال، گجرات اور فیصل آباد میں 78000 ابھرتے ہوئے کمیونٹی کے افراد کو ڈویلپر کمیونٹی میں تبدیل کیا ہے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن خالد مقبول صدیقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات جلیل سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی چیئرمین پی ٹی اے پرنسپل انفارمیشن آفیسر پی آئی ڈی اسلام آباد وزارت اطلاعات و نشریات کے سینئر حکام اور آئی ایس پی آر کے نمائندے بھی موجود تھے۔
فواد چودھری
نفرت انگیز مواد کا تدارک اور ای کامرس کے فروغ کیلئے فیس بک سے تعاون درکار ہے: فواد چودھری
Dec 04, 2018