دفاع پاکستان کونسل کا اسلام آباد میں اجلاس، مولانا حامد الحق متفقہ چیئرمین منتخب

اسلام آباد (صباح نیوز) دفاع پاکستان کونسل کے اجلاس میں شریک مذہبی و سیاسی قائدین نے متفقہ طور پر جمعیت علماءاسلام (س) کے صدر اور مولانا سمیع الحق شہید کے صاحبزادے مولانا حامد الحق حقانی کو دفاع پاکستان کونسل کا چیئرمین منتخب کرلیا۔ ناموس رسالت، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی قتل و غارت گری کیخلاف فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے ملک گیر سطح پر بھرپور جدوجہد کا اعلان کیا گیا۔ 16دسمبر کو سقوط ڈھاکہ کے موقع پر لاہور میں بڑی کانفرنس ہو گی۔ لیاقت بلوچ کی نگرانی میں سات رکنی سٹیئرنگ کمیٹی کام کرے گی۔ محمد یعقوب شیخ دفاع پاکستان کونسل کے چیف کوآرڈینیٹر ہوں گے۔ دفاع پاکستان کو فعال اور قومی سطح پر سرگرمیوں کو تیز کیا جائے گا۔ پیرکو اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اس موقع پر مولانا سمیع الحق کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے کہا گیا کہ ان کے بہیمانہ قتل کی کڑیاں دہلی اور کابل سے ملتی ہیں، ان کے قاتلوں کو فی الفور گرفتارکیا جائے۔ اس دوران ان کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ اجلاس میں امیر جماعة الدعوة حافظ محمد سعید، جمعیت علماءاسلام(س) کے صدر مولانا حامد الحق حقانی، جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، صاحبزادہ ابو الخیر زبیر، مولانا محمد احمد لدھیانوی اور دیگر نے شرکت کی۔ جاری بیان کے مطابق نومنتخب چیئرمین مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت سے پوری امت مسلمہ کے دل زخمی ہوئے۔ حکومت ان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ انہیں شہید اسلام اور شہید پاکستان کا ایوارڈ دے۔ ان کے مشن کو تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ امیر جماعة الدعوة حافظ محمد سعید نے کہاکہ دفاع پاکستان کونسل بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے میدان میں کھڑی ہو گی۔ ناموس رسالت اور ختم نبوت پر کسی کو ڈاکہ نہیں مانے دیا جائے گا۔ قادیانیوں کیلئے جو نرم گوشے ہم دیکھ رہے ہیں ان کیلئے کوئی راستہ کھلا نہیں رہے گا۔ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے۔ پاکستان کے دفاع کیلئے مشرق اور مغرب کی سازشوں کا مل کر مقابلہ کرنا ہے۔ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر صدر ملی یکجہتی کونسل نے کہا کہ دفاع پاکستان کونسل اور ملی یکجہتی کونسل بڑے اتحاد ہیں۔ یہ قائدین ان شاءاللہ مل کر بیرونی سازشوں کا توڑ کریں گے۔ اجلاس میں امیر جماعة الدعوة حافظ محمد سعید، جمعیت علماءاسلام (س) کے صدر مولانا حامد الحق حقانی، لیاقت بلوچ، صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر، مولانا محمد احمد لدھیانوی، مولانا فضل الرحمن خلیل، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، محمد یعقوب شیخ، مولانا عبدالر¶ف فاروقی، عبداللہ گل و دیگر قائدین نے شرکت کی۔
دفاع پاکستان کونسل

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...