اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزیر قانون فروغ نسیم کا خصوصی عدالت کی فعالیت سے لاتعلقی کا اظہار، سوالات کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت اور پرویز مشرف سے میرا کوئی تعلق نہیں۔،سوال کیا گیا کہ خصوصی عدالت جسٹس یاور علی کی ریٹائرمنٹ کے بعدسے غیر فعال ہے۔وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں اس معاملے سے میرا کوئی تعلق نہیں۔سوال کیا گیا کہ آپ پرویز مشرف کے وکیل رہے اب حکومت میں وزیر قانون اس حوالے سے اب آپ کا موقف کیا ہے ؟ فروغ نسیم نے کہا نو کمنٹس۔