لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق نے انگلینڈ لائینز کے خلاف پانچویں ایک روزہ جبکہ دو ٹی ٹونٹی میچز کے لیے پاکستان اے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان اے اور انگلینڈ لائینز کے درمیان پانچواں ایک روزہ میچ 5 دسمبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔ جبکہ دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 7 اور 8 دسمبر کو نرسری اول ابوظہبی میں کھیلی جائے گی۔ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے ون ڈے ٹیم کے کھلاڑیوں میں مختار احمد، شان مسعود (کپتان)، اسرار اﷲ، عادل امین، محمد سعد، زوہیب خان، محمد حسن (وکٹ کیپر)، عماد بٹ، محمد عرفان، محمد عرفان جونیئر، محمد عرفان خان، راحت علی اور وقاص مقصود جبکہ ٹی ٹونٹی کے پاکستان اے سکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، مختار احمد، اسرار اﷲ، عادل امین، محمد حسن (وکٹ کیپر)، عامر یامین، زوہیب خان، وقاص مقصود، عمید آصف، محمد عرفان، محمد عرفان جونیئر، محمد عرفان خان اور عماد بٹ شامل ہیں۔
انگلینڈ لائنز کیخلاف پاکستانی اے ٹیم کا اعلان
Dec 04, 2018