لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان واپڈا نے پنجاب کلرز کی ٹیم کو چار صفر سے شکست دے کر قومی خواتین ہاکی چیمپئن شپ کااعزاز برقرار رکھا۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جا نے والے فائنل میچ میںانٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل واپڈا کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایونٹ میںتمام میچ جیتے۔ فائنل میچ کا آغاز تیزی سے ہوا جس میںپنجاب کی ٹیم کو آغاز میں مواقع ملے مگر وہ اس سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔ اس کے بعد واپڈا کی ٹیم نے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے پنجاب کی ٹیم کے خلاف مسلسل جارحانہ کھیل پیش کیا اور چار ایک کے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔ قبل ازیں تیسری پوزیشن کے میچ میں آرمی اور ایچ ای سی کی ٹیموں کے درمیان زبردست میچ کھیلا گیا جس میںآرمی کی ٹیم نے دو کے مقابلہ میںتین گول سے کامیابی حاصل کی۔ ایئر وائس مارشل عرفان احمد فائنل کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
پنجاب کلرز کو شکست ‘قومی خواتین ہاکی چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی
Dec 04, 2018