قومی ہاکی ٹیم آئندہ میچوں میں اچھا کھیل پیش کریگی:عرفان سینئر

لاہور(نمائندہ سپورٹس) وومن ہاکی ٹیم کے کوچ ایم عرفان سینئر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے آئندہ میچوں میں اچھا کھیل پیش کرے گی۔ ٹیم نے آغاز اچھا کیا ہے۔ گول کرنے کے مواقع سے فائدہ اٹھایا جاتا تو پہلے میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔ عالمی کپ جیسے ایونٹس میں مواقع ضائع کرنا نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ پاکستان ٹیم نے بہت اچھی تیاری کی ہے۔ رواں سال مشکل میچز کھیلے ہیں۔ پلیئرز کا میچ ٹمپرامنٹ بہتر ہوا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی ہیں۔ اب سپر ہاکی لیگ پر کام ہو رہا ہے۔ سپانسر شپ آ رہی ہے یہ تمام اقدامات خوش آئند ہیں۔ پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت سے قومی کھیل ترقی کر سکتا ہے۔ ان کھلاڑیوں کو بھی بہترین ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرتے تو بلند اعتماد کے ساتھ میدان میں اترتے ابھی وقت ہے ہم دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ تجربہ کار ٹیم انتظامیہ پلیئرز کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کا فن بخوبی جانتی ہے۔ قومی ٹیم کی فزیکل فٹنس کا معیار بہتر ہوا ہے۔ امید ہے کھلاڑی عالمی کپ میں اچھے نتائج دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...