لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف جاری سیریز میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکتی ہے۔پاکستان اسکواڈ میں ایسے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جو اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ ٹی ٹین مختصر طرز کی کرکٹ میں تیزی سے اپنی جگہ بنارہی ہے اور اس کرکٹ کو شائقین میں بھی مقبولیت اور توجہ حاصل ہورہی ہے۔