لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی زیرسرپرستی سپورٹس بورڈ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت صوبہ بھر میںضلعی ہیڈکوارٹرز میں انٹر تحصیل کھیلوں کے مقابلے زوروشور سے جاری ہیں، لاہور سمیت نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گجرات، پاکپتن،گوجرانوالہ اور دیگر اضلاع میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں انڈر 16 لڑکے اور لڑکیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، گزشتہ روز نارووال میں تحصیل نارووال نے تحصیل ظفر وال کو3وکٹوں سے شکست دیکر انٹر تحصیل بوائز کرکٹ ایونٹ جیت لیا، ٹورنامنٹ میں نارووال، ظفر وال اور شکر گڑھ تحصیلوں کے 48کھلاڑیوں نے حصہ لیا، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گوجرہ اور پیر محل نے کمالیہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کو انٹر تحصیل بوائز فٹ بال ٹورنامنٹ میں ہونیوالے مقابلوں میں ہرادیا، پاکپتن نے عارف والہ کو انٹر تحصیل کرکٹ ٹورنامنٹ میں 3وکٹوں سے مات دی۔
صوبے کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں انٹر تحصیل کھیلوں کے مقابلے جاری
Dec 04, 2018