اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں فافن کی جاری مشاہداتی رپورٹ کابغور جائزہ لیا گیا ۔رپورٹ پر کمیشن نے اطمینان کا اظہار کیا رپورٹ میں جن بے ضابطگیوں کا ذکر کیا گیا۔ الیکشن کمشن نے ان بے ضابطگیوں کو نوٹ کرتے اس رپورٹ کو تما م صوبائی الیکشن کمشنرز اور ضلعی الیکشن کمشنرز کو بھیجنے کا حکم دیا۔ تاکہ آئندہ ہونے والے ضمنی انتخابات اور جنرل الیکشن 2023ء میں ان بے ضابطگیوں کا ازالہ کیا جاسکے ۔