محکمہ سوئی گیس کی جانب سے میٹر اتارنا قابل مذمت ہے،متحدہ نانبائی ایسوسی ایشن

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) متحدہ نانبائی ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر شفیق قریشی مرکزی دفتر میں منعقد ہوا جس میں محکمہ سوئی گیس کی جانب سے میٹر اتارنے کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس جنرل سیکرٹری محمد خورشید قریشی، نائب صدر جہانزیب اور جوائنٹ سیکرٹری محمود احمد قریشی ریاض قریشی، سرفراز عباسی، گل خان نے کہا کہ وزیر پٹرولیم نے ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے نوٹس لیا اور پرانا ٹیرف 700 والا بحال کیاہے اور آئندہ چند روز میں با قاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر کا وعدہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ محکمہ سوئی گیس کی طرف سے عداتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہوش ربا بل بھیج کر نان بائیوں کے گیس میٹر کاٹ دیئے ۔

ای پیپر دی نیشن