ماہنامہ ’’پھول‘‘ اور اکادمی ادیبات اطفال کی طرف سے اخوت یونیورسٹی کیلئے ایک لاکھ روپے کا عطیہ

Dec 04, 2018

لاہور(پ ر)بچوں کے سب سے مقبول اُردو میگزین ماہنامہ ’’پھول‘‘ کے قارئین اور اکادمی ادبیات اطفال کے اراکین کی طرف سے ’’اخوت‘‘ کے زیراہتمام قائم ہونے والی پہلی فری یونیورسٹی کے لئے ایک لاکھ روپے عطیہ دیا گیا۔ اخوت یونیورسٹی میں پاکستان کے تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر کے یکساں طلبا و طالبات بغیر کسی فیس کے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے انہیں معیاری تعلیم کے علاوہ خوراک، رہائش اور یونی فارم بھی بالکل مفت فراہم کئے جائیں گے۔ ایڈیٹر ’’پھول‘‘ محمد شعیب مرزا نے بانی چیئرمین ’’اخوت‘‘ ڈاکٹر امجد ثاقب کو ان کے دفتر میں رقم پیش کی۔ ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ اگر ’’پھول‘‘ اور اکادمی جیسے ادارے اور مخیر حضرات اسی طرح تعاون کرتے رہے تو ہم ملک بھر میں ایسے ادارے قائم کریں گے۔عطیات دینے والوں میں محمد شعیب مرزا ، محمد ارسل فیاض، اختر سردار چودھری ، مرزا محمد صالح ، ڈاکٹر فضیلت بانو، انیسہ فاطمہ قادری ، تسنیم جعفری، ریحان احمد، الوینہ علی خان (نورین)، محمد فہیم عالم، نذیر انبالوی، مسز شعیب، ملک احسن، سہیل شبیر، شانزہ شعیب ، لبیقہ شعیب ، عبدالنافع، محمد مزمل مرزا، مریم شہزادی شامل ہیں۔ایڈیٹر ’’پھول‘‘ محمد شعیب مرزا نے عطیات دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم آئندہ بھی تعمیری سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں