کاہنہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی مئیر رائو شہاب الدین نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کو گرفتار کیے دو ماہ گزر گئے لیکن ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت نہ ہو سکی۔ اعلیٰ عدلیہ کے حکم کے باوجود میاں شہباز شریف کو ہوادار کمرہ دینے میں ملکی ادارے کیوں انکار کر رہے ہیں ملک کی ترقی و خوشحالی کے ضامن لیڈروں کے ساتھ ایسی انتقامی کاروائی 70سالہ تاریخ میں بھی نہیں ملتی ۔
شہباز شریف پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی: رائو شہاب الدین
Dec 04, 2018