عمران خان کےجواب نےامریکی صدرکوجارحانہ بیان کے بعد سوچنے پرمجبورکیا:شیریں مزاری

Dec 04, 2018 | 15:53

ویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی جارحانہ ٹوئیٹس پر وزیراعظم عمران خان کے کرارے جواب نے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کو سوچنے پر مجبور کیا اور انہوں نے وزیراعظم کو خط لکھ کر  افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی مدد مانگی۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ 'وزیراعظم عمران خان کے جواب نے امریکی صدر کو جارحانہ بیان کے بعد سوچنے پر مجبور کیا اور انہوں نے وزیراعظم کو خط لکھ کر افغانستان میں امن کے لیے معاونت کا کہا'۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 'عمران خان کے جوابی بیان پر پاکستان میں ڈر کر کانپنے والوں کے لیے ٹرمپ کے خط میں بہت کچھ ہے'۔

مزیدخبریں