عمران کیخلاف توہین عدالت درخواست، ہائیکورٹ نے تقریر کے اخباری تراشے لگانے کا حکم دیدیا

Dec 04, 2019

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر اخباری تراشے فائل کے ساتھ نہ لگانے پر کیس کی فائل ہائیکورٹ آفس کو واپس بھجوا دی۔ عدالت نے درخواست گزار وکیل کو عمران خان کی تقریر کے اخباری تراشے لگانے کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں