لاہور(نیوزرپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی انجمن تاجران بیڈن روڈ کے وفد سے ملاقات باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انجمن تاجران نے ڈی سی لاہور دانش افضال کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے تحصیل رائیونڈ کی منی پٹرول پمپس اور غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی کریک ڈاؤن کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہے۔مجموعی طور پر 15 انسپکشنز کی گئیں۔2 منی پٹرول پمپس کو سیل کر دیا گیا، 2 مشینوں کو ضبط کر لیا گیا۔علاوہ ازیںضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کا ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے برکت مارکیٹ میں کریک ڈاؤن کیا۔3 شاپس کو سیل کر دیا گیااور2 دکانداروں کو گرفتار کروایا گیا۔دریں اثنا ڈی سی لاہور دانش افضال کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کا انکم ٹیکس ریکوری پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نیب تحصیلدار، گردوارز، پٹواریوں اور دیگرنے شرکت کی۔اے سی رائیونڈ نے کہا کہ زرعی انکم ٹیکس کا مجموعی طور پر ٹارگٹ تقریبا 87787008 تھا جو کہ 56850884 پورا کر لیا گیا ہے اور مجموعی طور پر لوکل ریٹ اور واٹر ریٹ کی اس سال 100 فیصد ریکوری کر لی گئی ہے۔