لاہور(نیوز رپورٹر) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے آج گورنر ہاؤس لاہور میں امریکن قونصل جنرل روڈ ریگوئز کیتھران نے ملاقات۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات اور تجارت سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائم مقام گورنر پنجاب نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے عوامی رابطہ مہم کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی امریکہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرماریہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں۔اس موقع پر امریکن قونصل جنرل نے کہا کہ بطور وزیر اعلیٰ پنجاب آپ کے دَور میں صوبہ میں بہت ترقی ہوئی ہے خاص طور پر زرعی، صحت اور تعلیم کے شعبہ میں صوبے کا معیار بہتر ہوا۔