لاہور( سٹاف رپورٹر ) پاکستان ریلوے پولیس ملک بھر میںریلوے اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور ایکشن لئے ہوئے ہے۔اس سلسلے میں ریلوے جنرل سٹور مغلپورہ لاہور کی باونڈری وال پر ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس ورکشاپس شکیل احمد کی سربراہی میں اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا گیاجس کے نتیجے میں 3کنال ریلوے اراضی مالیتی تقریباٌ 3 کروڑ روپے قبضہ مافیا سے واگزار کروائی گئی۔