اصلاحات کا زیادہ بوجھ متوسط، کم آمدن طبقے پر پڑا، گورنر سٹیٹ بنک

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات کا زیادہ بوجھ متوسط، کم آمدن والے طبقے پر پڑا۔ ملازمین کی تنخواہوں میں زائد ٹیکس کٹوتی اور مہنگائی اس بوجھ میں شامل ہیں۔ بہتری کے ثمرات متوسط اور غریب طبقے تک پہنچانا ضروری ہیں۔ کاروبار میں آسانی کیلئے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔ غذاتی مارکیٹوںمیں ذخیرہ اندوزی پر قابو پانا ہوگا۔ معیشت کے آئوٹ لک میں تبدیلی مثبت پیشرفت ہے۔ آئوٹ لک میں تبدیلی کا مطلب معاشی اقدامات کی تائید کرنا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں بہتری بھی انویسٹر کے اعتماد کی عکاسی کررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن