لندن (عارف چودھری) نواز شریف کی طبیعت نہ سنبھل سکی۔ ڈاکٹروں نے دماغ کو جانے والی شریانوں میں سٹنٹ ڈالنے کی سفارش کر دی ہے۔ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیا کو بتایا کہ دائیں بازو کے نیچے گلٹیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا، قوت مدافعت نہ ہونے کے برابر ہے، گھر میں ساری سہولتیں موجود ہیں۔ علاوہ ازیں حسین نواز نے عوام سے نواز شریف کی صحت کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت میں بہتری کے کوئی آثار نظر نہیں آئے والد کی طبیعت جیسی کل تھی ویسی ہی اب ہی ہے۔
نواز شریف کی طبیعت مسلسل خراب، دماغ کی شریان میں سٹنٹ ڈالنے کی سفارش
Dec 04, 2019