دبئی (نوائے وقت رپورٹ)سابق صدر مشرف نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ دبئی میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے تیار ہوں، میرے وکیل کو سنا نہیں جا رہا، میری شنوائی نہیں ہو رہی، اس کیس میں کچھ نہیں، کمشن دبئی آکر میری حالت دیکھ لے، میری طبیعت بہت خراب ہے۔ ہسپتال آتا جاتا رہتا ہوں، مجھے نقاہت ہوئی، آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا گیا پھر معلوم نہیں کیا ہوا۔ میں نے غداری نہیں کی بلکہ میں نے ملک کیلئے خدمات سرانجام دی ہیں۔ میں نے ملک کیلئے جنگیں لڑی ہیں، 10سال ملک کی خدمت کی ہے۔
دبئی میں بیان ریکارڈ کرانے کو تیار، کمشن آکر حالت دیکھ لے: مشرف
Dec 04, 2019