اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)امریکی بحریہ کی سینٹرل کمان کے کمانڈر وائس ایڈمرل جیمز جیمیلایے وائے نے اسلام آباد میں بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دوطرفہ بحری تعاون سمیت بحر ہند کے خطے میں بحری سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک بحریہ 2004 سے مشترکہ بحری افواج کیلئے باقاعدگی سے اپنے فوجی بھیج رہا ہے اور اس نے کثیر ملکی مشترکہ ٹاسک فورسز کی قیادت بھی کی ہے۔
امریکی بحریہ کی سینٹرل کمان کے کمانڈر کی ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات
Dec 04, 2019