حشرات زدہ مٹھائیوں کی فروخت اور مضر صحت اجزاء کے استعمال پر5 سویٹس اینڈ بیکرز شاپس سیل

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب فوڈا تھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموںنے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سویٹس اینڈ بیکرز شاپس کی چیکنگ کی حشرات زدہ مٹھائیوں کی فروخت اور مضر صحت اجزاء کے استعمال پر5کوسیل جبکہ7یونٹس کو جرمانے عائد کیے گئے تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میں سویٹس اینڈ بیکرز شاپ کی چیکنگ مہم کے دوران محلہ ہری پورہ میں ناقص انتظامات پریوسف بیکرز کو سیل کردیااسی طرح مین باز ار گجر خان میں جاوید سویٹس اور کامران سویٹس اینڈ بیکرز کو حشرات کی موجودگی اور مضرصحت اجزاء کے استعمال پر سربمہر کیا گیامزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیم نے جی ٹی روڈ پر چیکنگ کرتے ہوئے زائد المیعاد اشیاء کی فروخت پر رؤف بیکرز کو سیل کیا ۔ علاوہ ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوںپر 7 یونٹس کو47 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ناقص مٹھا ئیاں تیار کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن نے صوبہ بھر میں معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی تک پنجاب فوڈ اتھارٹی کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدائت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن