اراکین سندھ اسمبلی اور بیورکریٹس پر مشتمل 29رکنی وفدکا پنجاب اسمبلی کا دورہ

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)انتہا پسندی کی روک تھام کے حوالے سے قانون سازی کو موثر بنانے کیلئے اراکین سندھ اسمبلی اور بیورکریٹس پر مشتمل 29رکنی وفد پانچ روز تک مختلف تربیتی و معلوماتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے بعد واپس روانہ ہوگیا ہے، دورے کے آخری روز سندھ اراکین اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا جہاں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری اور قائم مقام سیکرٹری عنایت اللہ لائک نے وفد کا استقبال کیا اور انتہا پسندی کی روک تھام اور قیام امن کیلئے پنجاب اسمبلی کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا، اس موقع پر وزیرقانون و پارلیمانی امور راجہ بشارت نے بھی وفد کو خوش آمدید کہا، اراکین سندھ اسمبلی نے پنجاب سیف سٹی پروجیکٹ کے ہیڈ آفس کا بھی دورہ کیا جہاں انسداد دہشتگردی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ایس ایس ڈی او کے ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے بتایا کہ رکن اسمبلی کی بنیادی ذمہ داریوں میں اداروں کا احتساب، عوام کی نمائندگی اور قانون سازی کرنا ہے، ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد قانون پر عمل درآمد کا جائزہ لینے اور انتہاپسندی کی روک تھام کیلئے قانون سازی کو مزید موثر بنانے کیلئے اراکین اسمبلی کی صلاحتیوں میں اضافہ کرنا ہے تاکہ وہ اپنے استحقاق کو استعمال کرتے ہوئے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لے سکیں۔

ای پیپر دی نیشن