فلپائن : سمندری طوفان کموری سے منیلا ایئر پورٹ بند،500 پروازیں منسوخ

Dec 04, 2019

اسلام آباد (اے پی پی)فلپائن میں سمندری طوفان کموری نے تباہی مچا دی ۔ تیز ہواؤں اور بارش کے دوران ہزاروں افراد نے شیلٹرز میں پناہ لے کر جانیں بچائیں جبکہ دارالحکومت منیلا کا بین الاقوامی ہوائی اڈا بھی بند کردیا گیا۔ 500 پروازیں منسوخ ہونے سے سینکڑوں مسافر وں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ منیلا کے جنوبی ساحل سے اٹھنے والے طاقتور طوفان کے دوران عمارتوں کی کھڑکیاں اور گھروں کی چھتیں اڑا گئیں ۔ متاثرہ علاقے میں ان دنوں جنوب مشرقی ایشین گیمز منعقد ہو رہی ہیں جن میں ہزاروں کھلاڑی شریک ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اگرچہ طوفان کے زور میں کمی آئی ہے تاہم اس وقت بھی ہوا کی رفتار 150 سے205 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان ہے ۔

مزیدخبریں