کرا چی (نیوزرپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو غربت سے نجات اور غریب کو اس کا مقام دلاکر دم لیںگے ،حکمران عوامی مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کریں ،اپنے شہداء قائدین کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے عوامی خدمت کرتے رہینگے ،انتہا پسندی و دہشتگردی کے خلاف ہیں انتہاپسند ملک کو کمزور کرنے کے درپے ہیں ،پاکستان سنی تحریک کے قائدین وکارکنان ،پاک فوج ،رینجرز وپولیس کے شہداء کو جانثاران مصطفی کانفرنس میں خراج عقیدت پیش کرینگے ،کارکنا ن 5جنوری کو نشترپارک میں ہونیوالی جانثاران مصطفی ٰ کانفرنس میں شرکت کیلئے عوامی مہم تیر کردیں ،شہداء کی یاد منانے کا مقصد ملک کیلئے گرانقدر قربانی پیش کرنیوالوں قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کے ڈویژن صدور کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ سندھ کے صدر نور احمد قاسمی بھی موجود تھے۔