کراچی(اے پی پی) انٹرنیشنل ڈیٹا کمپنی بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار دیا ہے۔ اپنی رپورٹ میںبلومبرگ نے کہاکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ ہے۔ بلومبرگ کے مطابق 36 فیصد ریٹرن کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلے نمبر پر ہے۔بلومبرگ کے مطابق یہ لسٹنگ گزشتہ 3 ماہ کے اعداد و شمار پر ہے۔بلوم برگ کے مطابق گزشتہ تین ماہ میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 36 فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کاری پر منافع کی شرح پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سب سے زیادہ ہے، یہی وجہ ہے پاکستان سٹاک مارکیٹ عالمی و مقامی سرمایہ کاروں کے لیے جگہ بنی ہوئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج دنیا کی بہترین مارکیٹ ہے‘بلومبرگ
Dec 04, 2019