فتح جنگ (نامہ نگار ) مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردارعتیق احمد خان نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسلمانوں کے اصولی مؤقف کو اقوام عالم نے بھی تسلیم کرنا شروع کردیا ہے اور بھارتی حکمران پوری دنیا کے سامنے اپنی ننگی جارحیت اور بے گناہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو چھپانے میںبری طرح ناکام ہوچکے ہیںاور پاکستانی عوام اور آزاد کشمیر کے جرات مند لوگ بھارتی غاصبانہ قبضہ کے خلاف مظلوم کشمیریوں کی حمایت میںسیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہیںکشمیریوں خون اور آگ کے الائو چلانے والے بھارتی حکمران کان کھول کر سن لیںانہیں کشمیری عوام کو آزادی دیناپڑیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے فتح جنگ شہر کے پیراڈائز شادی ہال میںحاجی محمود سکندر خان کے صاحبزادے اور سینئر صحافی سردارسلطان سکندر کے بھتیجے سردارذیشان سکندر خان کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے موقع پر اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع انکے ہمراہ سابق وزیر راجہ محمد یاسین ،ممبر قانون ساز اسمبلی سردارصغیر احمد چغتائی ،سردارعمر تنویر الیاس ،مسلم کانفرنس کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سردارعبدالرازق خان ایڈووکیٹ ،چوہدری رخسار ایوب ،چوہدری جمیل رفیق، حاجی چوہدری کالا خان آف گل پیڑہ اور بلال خان جھنگ بھی موجود تھے ۔
بھارت کو کشمیری عوام کو آزادی دیناپڑیگی ، سردارعتیق احمد
Dec 04, 2019