کوتھم پاکستان اور دوبئی کی جانب سے اسلام آباد میں نئی برانچ کا افتتاح

اسلام آباد (پ ر)کوتھم پاکستان اور دوبئی کی جانب سے اسلام آباد میں نئی برانچ کا افتتاح ،کوتھم پاکستان اور دوبئی کی انتظامیہ نے اسلام آبا د میں اپنی نئی برانچ کا افتتاح کیا جوکہ دوبئی اور پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں واقع برانچوں میں چودھویں نمبر پر ہے، زُلفی بخاری، چیئرمین نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ (این ٹی سی بی) و سپیشل اسسٹنٹ وزیراعظم پاکستان برائے اوورسیز پاکستانیز، نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ربن کاٹا، احمد شفیق نے فائیو سٹار ہوٹلز کے جنرل مینیجرز، اعلیٰ معیار کے ریستورانوں اور ٹریول مینجمنٹ کمپنیز کے سی ای اوز، ڈپلومیٹس، سفیروں، سیاستدانوں ، صحافیوں اور سول سوسائٹی کی نمایاں شخصیات کا استقبال کیا۔انہوں نے کہا کہ کوتھم ہاسپٹیلیٹی اور ٹورازم انڈسٹری کے پھیلاؤ کوجاری رکھنے اور پائیداری کے حوالے سے ضروری افرادی قوت اور استعدادِ کار کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے بہترین کوششیںسر انجام دے رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوتھم کی انتظامیہ پاکستان کی نوجوان نسل کو ایک کارآمد تعلیمی نظام کے ذریعے معاشی و معاشرتی طور پر مستحکم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔انہو ں نے پاکستان میں سیاحت کے اضافے اور ترقی کیلئے حکومتی کاوشوں کو سراہا۔مہمان خصوصی زُلفی بخاری نے تعلیم و تربیت کے ذریعے پاکستان کی نوجوان نسل کو مضبوط کرنے کے حوالے سے کوتھم کی جانب سے ادا کئے گئے کردار کی دل کھول کر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوان نسل کے لئے روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے اور ہاسپٹیلیٹی اینڈ ٹورازم انڈسٹری اس مقصد کے حصول کیلئے اہم شعبہ ہے، حکومت سیاحت کو پاکستان کی معیشت کے فروغ کیلئے ایک مضبوط شعبہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے جو پاکستان کی نوجوان نسل کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے اہم کردار ادا کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...