ہملٹن ٹیسٹ ڈرا، انگلینڈ کیخلاف نیوزی لینڈ نے سیریز 1-0 سے جیت لی

Dec 04, 2019

ہیملٹن(آئی این پی)نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا، دو میچز کی سیریز نیوزی لینڈ نے 1-0 سے اپنے نام کرلی، کیویز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو اننگز اور 65 رنز سے شکست دی تھی، چوتھے روز کے اختتام پر نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں ابتدائی دو وکٹیں جلد گر جانے کے بعد میچ کے پانچویں اور آخری روز نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اور مڈل آرڈر بلے باز راس ٹیلر انگلش بائولرز کے سامنے چٹان بن گئے اور ناقابل شکست سنچریاں سکور کیں، کیویز ٹیم نے دوسری اننگز میں دو وکٹوں پر 241 رنز بنائے، پانچواں روز بلے بازوں کے نام رہا، انگلش بائولرز کوئی وکٹ نہ لے سکے، دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش بائولرز کی خوب دھلائی کی اور ناقابل شکست 213 رنز کی شراکت داری قائم کی، انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوروٹ کو میچ کا جبکہ نیوزی لینڈ کے نیل واگنر کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔منگل کو ہیملٹن میں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز کیویز ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 96 رنز 2 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو کپتان کین ولیمسن 37 اور راس ٹیلر 31 رنز پر کھیل رہے تھے، نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں ابتدائی دو وکٹیں جلد گر جانے کے بعد میچ کے پانچویں اور آخری روز نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اور مڈل آرڈر بلے باز راس ٹیلر نے انتہائی محتاط انداز میں ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش بائولرز کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے، دونوں کھلاڑیوں نے انگلینڈ ٹیم کے بائولرز کی ایک نہ چلنے دی اور شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست سنچریاں سکور کیں، دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کی شراکت ناقابل شکست 213 رنز کی شراکت داری قائم کی، انگلینڈ ٹیم کے بائولرز کی انتھک کوشش کے باوجود کیویز بلے باز ان سے آئوٹ نہ ہوسکے۔ اور یوں پورا دن کیویز بلے بازوں کے نام رہا، کیویز ٹیم نے دوسری اننگز میں دو وکٹوں پر 241 رنز بنائے، کپتان کین ولیمسن 104 اور راس ٹیلر 105 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔یوں دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آکری ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوروٹ کو میچ کا جبکہ نیوزی لینڈ کے نیل واگنر کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزیدخبریں