پاکستان کوالالمپور سربراہ اجلاس کی مکمل حمایت کرتا ہے:شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کوالالمپور سربراہ اجلاس کی مکمل حمایت کرتا ہے جس کا مقصد مشترکہ ترقی و خوشحالی کیلئے اسلامی ملکوں کی موجودہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔دوحہ میں وزارتی سطح کے دوسرے کوالالمپور سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظم و نسق، ترقی، ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی اور بڑھتے ہوئے اسلام مخالف پراپیگنڈے کے چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمگیریت کے باعث ثقافتی تغیر پیدا ہو رہا ہے اور ان حالات میں امت مسلمہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ محتاط راستہ اختیار کرے۔پاکستان، انڈونیشیا، ترکی اور قطر سمیت اسلامی ممالک ملائیشیا کی میزبانی میں دوحہ میں وزارتی سطح کے سربراہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں جس کے بعد اس ماہ کی اٹھارہ تاریخ کو کوالالمپور میں مرکزی سربراہ اجلاس منعقد ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن