ماحولیاتی تبدیلی سے انسانی صحت کے لئے خطرات بڑھ رہے ہیں:اقوام متحدہ نے خبردارکردیا

اقوام متحدہ نے خبردارکیاہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے انسانی صحت کے لئے خطرات بڑھ رہے ہیں لیکن زیادہ ترممالک اس پرتوجہ نہیں دے رہے۔سوسے زیادہ ممالک کے پہلے عالمی جائزہ میں عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ ان میں سے نصف ممالک نے قومی صحت اور ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کے لئے منصوبہ بندی کی ہے مگر صرف اڑتیس فیصد ممالک اپنے ان منصوبوں پر جزوی طورپر خرچ کررہے ہیں۔

یہ رپورٹ میڈرڈ میں ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں اقوام متحدہ کی سالانہ کانفرنس میں پیش کی جائے گی جس میں عالمی رہنما ،مذاکرات کار اور کارکن شرکت کررہے ہیں۔
 

ای پیپر دی نیشن