وزیراعلیٰ  پنجاب کی لاہور میں خون کی بیماریوں کے علاج کیلئے ہسپتال بنانے کی منظوری

وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں خون کی بیماریوں کے علاج کے لئے بڑا ہسپتال بنانے کی منظوری دے دی۔ انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈزیز میں 500 بیڈز ہوں گے، ہسپتال کے قیام پر 5 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے ڈاکٹر طاہر شمسی سے ملاقات کے بعد ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا۔ ڈاکٹر طاہر شمسی نے وزیراعلیٰ  کی توجہ خون کی بیماریوں کی طرف مبذول کروائی۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ خون کی بیماریوں کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولت دیں گے۔سردار عثمان بزدار نے اس ضمن میں سفارشات اور ایکشن پلان مانگ لیا۔ وزیراعلی جناح ہسپتال میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنانے کا پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں۔ پنجاب حکومت   کے مطابق جناح ہسپتال میں دل کے ہسپتال کے قیام کے لئے بھی جلد اقدامات شروع ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن